دنیا و آخرت کی کامیابی دین پر چلنے سے مشروط ہے: مبلغین 

سندر (نامہ نگار) سالانہ سہ ماہی  عالمی تبلیغی جوڑ بروز اتوار  کو بعد نماز  فجر مولانا خورشید کے بیان کے بعد  مولانا ابراہیم کی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائیگا۔ گزشتہ روز بعد نماز فجر مولانا عبدالمتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوت و تبلیغ ایک عظیم الشان کام ہے۔ اللہ رب العزت کا پیغام نہ پھیلایا تو قیامت کے دن ہمارے پاس کوئی حجت نہ ہوگی۔ انبیاء کے بعد دین کا پیغام امر بالمعروف ونہی عن المنکر پہنچانا امت کا کام ہے۔اللہ رب العزت نے میری اور آپکی قیامت تک آنے والی نسلوں کی دنیا وآخرت کی کامیابی  پورے دین میں چلنے پر مشروط کر دی ہے اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں۔ بعد نماز ظہر مولانا خورشید، مولانااحسان، مولانا عثمان، اور مولانا احمد لاٹ نے مختلف اوقات میں کہا کہ دعوت تبلیغ صحابہ اور نبیوں کا راستہ ہے۔ اس راستہ کو اپنانے میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ تبلیغی مرکز رائیونڈ دین سیکھنے اور سیکھانے کی درس گاہ ہے۔ علمائے کرام انڈیا، بنگلہ دیش سے جوڑ میں شرکت کے لئے پہنچے اور 18سال سے زائد اور 50سال سے کم عمر 60 افراد پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن