ہندو انتہا پسندی، مغربی بنگال میں آر ایس ایس کے 345 سکول سرگرم 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) پورے بھارت میں آر ایس ایس کے تعلیمی اداروں عوام میں ہندو انتہا پسندی کے بیج بو رہے ہیں، یہ ادارے آر ایس ایس کی وویکانند وِدیا وکاش پریشد ( وی وی پی) کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ مغربی بنگال میں آر ایس ایس سے ملحقہ سکولوں کی تعداد 345 سے زیادہ ہے اطلاعات کے مطابق یہ ادارے آئندہ بھارتی انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اترکھنڈ کے نئے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت بھی آر ایس ایس کے انتہائی سرگرم ترین کارکن ہیں ۔ دوسری جانب بھارت کی کسان تنظیموں نے مل کر انتخابی ریاستوں میں بھرپور ’’ بی جے پی مخالف مہم ‘‘ چلانے کا اعلان کیا ہے، اس کیلئے کسانوں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی سربراہی راکیش ٹکیت خوو کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن