پنجاب کلچر ڈے‘ کمشنر ملتان سمیت  سرکاری افسران نے روایتی پگڑیاں  پہن کر سرکاری امور انجام دیئے

ملتان، خانیوال (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سوہنا پنجاب کلچر ڈے  کے حوالہ سے کمشنر آفس کے تمام افسران نے روایتی پنجاب پگ اور سرائیکی اجرک پہن کر سرکاری امور سر انجام دیئے کمشنر جاوید اختر محمود نے روایتی پنجابی پگڑی پہننے کیساتھ سرائیکی اجرک پہن کر سرائیکی خطے کی بھی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ   وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کا کلچر اجاگر کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء  ڈی سی  خانیوال اور ڈی سی بہاولپور نے بھی روایتی پگڑیاں پہن کر سرکاری امور انجام دئیے۔

ای پیپر دی نیشن