حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت) اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر ڈاکٹر میر عبدالقیوم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں شرکاء اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا کورس کرنے کے لئے داخلہ کے لئے قابلیت ایف۔ ایس۔سی مقرر کی جائے۔ اور ہومیوپیتھک ڈپلومہ کو ڈگری کا درج دیاجائے۔ اسکے علاوہ ہومیو کونسل کو پابند کیا جائے کہ ایک ماہ کے اندر اندر ڈپلومہ اور رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دینے کی پابند ہو۔اور رینویل بھی ایک ہفتہ کے اندر دی جائے۔ کیونکہ اسوقت سینکڑوں ہومیو پیتھک ڈاکٹررجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروںمیں بے روزگار پھر رہے ہیں۔