آزادکشمیرکاالیکشن تقسیم کشمیرکرنے والوں کیخلاف ریفرنڈم ہوگا ،سعیدیوسف

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علما اسلام جموں وکشمیرکے امیرمولاناسعیدیوسف نے کہاہے کہ آزادکشمیرکاالیکشن تقسیم کشمیرکرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا مقبوضہ کشمیرمودی کودینے کے بعد آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے آزادکشمیرکے عوام کوکسی کوڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے یکساں نصاب تعلیم مشاورت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتا دھاندلی کی پیداوارحکومت کوآزادکشمیرمیں  یہ کھیل نہیں کھیلنے دیں گے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں آزادکشمیرکے عوام بھی لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ جمعیت علما اسلام کشمیرفروش حکمرانوں کاپیچھا کرتی رہے گی تمام حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے  ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ فیض القرآن ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں عظمت قرآن ودستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے جمعیت علما اسلام جموں وکشمیرکے رہنمائوں مولانانذیرفاروقی ،مدرسہ فیض القرآن کے مہتمم وجمعیت علما اسلام جموں وکشمیرراولپنڈی کے سیکرٹری جنرل قاری جہانگیرنقشبندی ،جے یوآئی راولپنڈی ڈویژن کے امیرقاری محمدامین ،مولاناصغیرربانی، مولاناعبدالصبور،مولاناافتخارخان ،مفتی عبدالواجد ،مولانازاہدمحمود ،مفتی مسرت اقبال ،مولانااشفاق ،مولانا طاہرحافظ آبادی ،مولانا ،جاویدبنگش، مولانامحمدعابد،مولاناعمران ودیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پرمدرسہ سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے 12خوص نصیب حفاظ کی دستاربندی بھی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن