داماد کے ظلم سے بیٹی کو  بچایا جائے‘ بی بی مختیاراں

سکھر (بیورور پورٹ) شکارپور پھاٹک کی مکین خواتین کا احتجاج ، بیٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شکارپور پھاٹک نزد شاہ فیصل کالونی کی مکین  بی بی مختیاراں نے اپنی بیٹی مسمات زورھیت کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے آٹھ سال قبل اپنی بیٹی کی شادی کندھ کوٹ کے قریبی گائوں کے رہائشی گل شاہ سے کرائی تھی جس سے اسے چار بچے ہیں پانچ دن قبل  بیٹی کے شوہر نے بیوی  کو اپنے بھائی کیساتھ سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی مزحمت و اہل محلہ کے بچائو کے بعد میری بیٹی تحفظ کیلئے میرے گھر واپس آگئی ہے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی ہے ، شکایات پر میرا داماد آگ بگولہ ہو گیا ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...