دنیا کے تنازعات کا بات کے ذریعے حل ناگزیر ہے ، پیر نورالحق قادری 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور  الحق قادری نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ  میں مذاہب اور  ثقافتوں کے درمیان مکالمے کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں 40 سے زائد ملکوں کے وزرا اور سربراہان مملکت نے شرکت کی۔کانفرنس میں منعقد ہونے والی نشستوں میں فکری اور علمی مکالمے اور برداشت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست  سے خطاب  میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور  الحق قادری نے کہا کہ ایک دوسرے کے موقف کو سننے اور تنازعات کا بات کے ذریعے حل ہی دنیا کے مستقبل اور معاشروں کی فلاح کیلئے ضروری ہے۔ مذاہب اور  ثقافتوں کے درمیان مکالمے کے موضوع پر ہونیوالی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مصر کے وزیر خارجہ سمیت مختلف ممالک کے وزرا  اور مفتی مصر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن