یوسف گیلانی کے 7ووٹ مسترد کر دینا المیے سے کم نہیں:اقبال گجر

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کر دینا المیے سے کم نہیں ، ارکان کی اکثریت رکھنے کے باوجود پی ڈی ایم امیدواروں کی شکست افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر لگائی گئی واضح مہروں کے باوجود تکنیکی بنیاد پر ا نکے اکٹھے سات ووٹ مسترد کر دینا کسی المیے سے کم نہیں اور ایسی مثال پوری سیاسی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ بوتھ سے کیمروں کی برآمدگی سے لے کرسات قیمتی ووٹ مسترد کر دینے کی کہانی نے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کیالیکشن کو متنازع بنا کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن