لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج دن 2 بجے منہاج القرآن لاہور پی پی 153 کے زیر اہتمام آخری منٹ سٹاپ میں کلینک او لیب و بلڈ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کرینگے۔افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین،کاروباری شخصیات،مذہبی ،سیاسی ،سماجی رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کریں گی۔صدر منہاج القرآن پی پی 153 حاجی صلاح الدین سلطانی نے کہا کہ ہم جس ملک اور معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں لوگوں کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ،جو انکی اخلاقی و معاشرتی اقدار پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔منہاج ویلفیئر کلینک اور منہاج لیب اہل علاقہ کیلئے بہت بڑا ریلیف ہو گی۔
حسن محی الدین قادری آج پی پی 153میں کلینک اوربلڈ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کرینگے
Mar 14, 2021