60سال سے زائد عمرکے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری :ڈی سی

لاہور(نیوزرپورٹر)ساٹھ سال سے زائد افراد کو کروونا سے بچاو کی ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ایکسپوز سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویکسی نیشن کروانے والے افراد سے انتظامات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ماہر سٹاف کروونا کی ویکسینیشن کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین دونوں میں 2884 افراد کو ویکسینیشن لگا دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کاروائیاں کرتے ہوئے 6 دکانوں کو سیل 1 ریسٹورنٹ اور 3 میرج ہالز کو بھی سیل کروایا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں، ریسٹورنٹ اور میرج ہالز کو سیل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن