گوجرخان، دکان میں آتشزدگی، ساٹھ لاکھ   مالیت کا سامان خاکستر 

Mar 14, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)گزشتہ شب حلوائی گلی گوجرخان میں واقع خالد فینسی سٹور میں وولٹیج کی کمی بیشی سے آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا آگ کی شدت کی وجہ سے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیاگیا جبکہ انجمن تاجران گوجرخان کے رہنما حاجی راجہ محمد جواد اور مرزا تیمور وارثی اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا گوجرخان کے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کی وولٹیج میں کمی و بیشی کے جاری سلسلہ کے دوران متعدد کاروباری و گھریلو بجلی صارفین کو الیکٹرانک آلات جل جانے کے نتیجے میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد اور کھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور وارثی بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کام میں حصہ لیا۔ 

مزیدخبریں