اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن )پر وار کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ممبران نے گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا اور ووٹ خراب کردیا۔شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا میں ابھی تک مریم کے جلسے، استعفے، دھمکیاں سینیٹ الیکشن، سب ناکام ہوگئے۔اْن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان ہوگا۔