26مارچ کو عوام مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ میں شرکت کریں، ڈاکٹر عتیق الرحمن 

Mar 14, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جمعیت علمائے اسلام ف ضلع راولپنڈی کا ورکرز کنونشن صدر میں منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن صوبہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان اور مفتی عبد الرحمن نے خصوصی شرکت کی  انہوں نے کہاکہ26 مارچ کو مہنگائی لانگ مارچ کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جوہر تحصیل میں عوامی رابطہ شروع کرے گی ہر تحصیل عوام کے پاس جاکر خصوصی چندہ مہم شروع کرے گی انہوںنے کہا 26 مارچ کو عوام مہنگائی لانگ مارچ میں شرکت کرے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں پی ڈی ایم عوام کی جنگ لڑ رہی ہے سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں عوام نے دیکھا ہے،جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے امیر حافظ ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کہا کہ انشااللہ 26 مارچ کو اس حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر آئی گی جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات ضیا اللہ خان نے کہاکہ یہ حکومت چینی چور، آٹا چور، ووٹ چورہے اب سینیٹ الیکشن میں پہلے کیمرے لگا کے ووٹ چوری کرنے کا منصوبہ بندی کیا اور پر 49 ووٹوں کو 42 ووٹ کر دیا کنونشن میں جمعیت علمائے سلام ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ارشد عباسی مولانا گل عظیم شاہ مفتی عمر علی حقانی مولانا محمود الحسن قاری کرامت الرحمن اور مفتی کلیم اللہ بٹ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں