لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے اور عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و پکار کر رہی ہے۔ بعض ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کوچاہیے کہ وہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اگرمہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ کیونکہ وہ جو اپنا کیس اسمبلیوں میں پیش کرتے ہیں بعد میں وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ جہاں پر عدالتوں میں پہلے سے ہی دور دور سے آئے ہوئے سائلین کے کیس لے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ یہ ان کو دھکے دے کر پیچھے کر دیتے ہیں اور اپنی بحث جو اسمبلیوں میں ادھوری چھوڑ کر آتے ہیں کو یہاں پر پوری کرتے ہیں جو بحث انہیں اسمبلیوں میں کرنی چاہیے وہ بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہوتا ہے۔
مہنگائی بیروزگاری کو کنڑول نہ کیا تو کسی کے جیتنے ہارنے کا فائدہ نہیں شجاعت
Mar 14, 2021