لاہور (نیوز رپورٹر) قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہبار نے اپنے والد شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ سینٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ خیریت دریافت کی۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے شہباز شریف کوسینٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے ان سے آئندہ کی ملکی سیاسی صورت حال کو بھی ڈسکس کیا۔