لاہور (سپورٹس رپورٹر)کراچی میں تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے چوتھے روز 47 گول ہوگئے۔دفاعی چیمپئن آرمی اور ہائی لینڈرز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ آرمی نے ینگ رائزنگ سٹارز کو 0-15 سے شکست دی۔ جافا کلب نے ایف سی کراچی کیخلاف 8 -1 سے‘ دیا ویمنز کلب نے ایم یو کے کلب کیخلاف 0-15 سے کامیابی حاصل کی، ہائی لینڈرز نے محسن گیلانی ویمنز کلب کو 8 گولز سے شکست دی۔