ابو ظہبی ٹیسٹ : زمبابوے کی  مجموعی برتری 8رنز 3وکٹیں باقی

Mar 14, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے افغانستان کیخلاف  دوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں پر266رنز بناکر8رنز کی برتری حاصل کرلی۔کپتان سین ولیمز 106اور ڈونلڈ تریپانو 63رنز پر کھیل رہے ہیں۔ راشد خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آج میچ کا آخری دن ہے ۔ابو ظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 545رنز بنائے تھے جواب میں زمبابوین ٹیم 287رنز بناکر فالو آن ہو گئی تھی ۔

مزیدخبریں