اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سجاد قمر کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے کلچرل اتاشی محمد بن عبدالعزیز مدنی سے ملاقات کی۔اور ان کو اس عہدے پر فائز ہونے کی مبارک باد دی۔اس موقع پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔سعودی عرب ہمارا روحانی مرکز ہے۔پاکستان کے نوجوان اور تمام طبقات سعودی عرب کی پشت پر ہیں۔کسی کے جارحانہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے سعودی عرب پر دہشت گردانہ حملوں اور پائپ لائن تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور اس حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور حکومت رشیدہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہر شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔اور امید ہے کہ تعلیمی میدان میں بھی یہ تعلقات بڑھیں گے۔پاکستان کے طلبا کے لیے وظائف میں اضافہ ہو گا ۔اسی طرح وفود کا بھی تبادلہ کیا جائے تا کہ تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔