خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان :محکمہ موسمیات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، مندرہ اور چکوال سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر آباد، باغ، کوٹلی، میرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

پاک افغان سرحد کے پہاڑی علاقوں شاہی، بن شاہی اور اسبنڑ ویلی میں بھی برف باری کا امکان ہے۔

سندھ کے اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیرمیں 18 ملی میٹر، کالام میں 13 ملی میٹر، چترال، پاراچنار میں 10 ملی میٹر، میرکھانی میں 9 ملی میٹر، مالم جبہ میں 8 ملی میٹر، دروش میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور میں 4 ملی میٹر اور کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن