دنیا بھرمیں کورونا سے 26لاکھ 59ہزار 765اموات

Mar 14, 2021 | 18:02

ویب ڈیسک

  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ48ہزار963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26لاکھ 59ہزار 765ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 77 ہزار 216 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار 643 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 43 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار695ہے۔برطانیہ میں 42 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار 464اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 40 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 90 ہزار315 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں بھی 32لاکھ 1ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں 31لاکھ 83ہزار 704افراد متاثر اور 72 ہزار 258اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

مزیدخبریں