اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صوبوں میں خدمات پرسیلزٹیکس کی وصولیوں میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پہلی ششماہی میں صوبوں میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں1کھرب 45 ارب 67 کروڑ روپے ریونیواکٹھا کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.51 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں وصولیوں کاحجم1کھرب 40 ارب71 کروڑ70 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ پنجاب میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں 68 ارب72 کروڑ10 لاکھ ، سندھ میں 61 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ، خیبرپی کے میں 9 ارب98 کروڑ50 لاکھ اوربلوچستان میں 5 ارب 70 کروڑ80 لاکھ کاریونیواکٹھاکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پنجاب میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں 72 ارب61 کروڑ60 لاکھ روپے،سندھ میں 54 ارب70 کروڑ20 لاکھ روپے، خیبرپختونخوامیں 9 ارب93 کروڑ10 لاکھ روپے اوربلوچستان میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں 3 ارب46 کروڑ، 80 لاکھ روپے کاریونیواکٹھا گیاتھا۔