ظفر مسعود کیلئے ہنگری کا اعلیٰ ترین ایوارڈ 

لاہور (بزنس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کو ہنگری اور پاکستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مضبوط تر بنانے اور ہنگری کے آرٹسٹ اگست شو فٹ کا تاریخی لحاظ سے برصغیر کے اہم ترین آرٹ ورک کو بحال کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدام کی بحالی پر ہنگری کے اعلیٖ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ’’دی آفیسر کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف ہنگری‘‘ ، ظفر مسعود کو پاکستان میں ہنگری کے سفیر  بیلافزیکاش نے جمہوریہ ہنگری کے صدر کی جانب سے ایک تقریب میں پیش کیا۔ تقریب میں ہنگری کے سفارت خانے کے اعلیٖ حکام اور دیگر مقامی اور غیر ملکی معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر مسعود نے کہا کہ لاہور قلعہ میں انیسویں صدی کی ہنگری کے آرٹسٹ اگست شوفٹ کی پینٹنگز کو ہنگری کے ماہرین کے ذریعے ان کی اصل شکل میں پوری طرح سے واپس لانے کے عمل کو مکمل طور پر دی بینک آف پنجاب کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے جو اس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات میں سے سب سے اہم ہے۔ یہ اس اہمیت کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ بی او پی کیلئے ہمارے قومی اور ہمارے مشترکہ بین الاقوامی ورثہ کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ یہ ہماری ویلیو پروپوزیشن سے بھی منسلک ہے جبکہ یہ پینٹنگز برصغیر کے ایک اہم دور کی عکاسی بھی کرتی ہیں اور اب پاکستان اور ہنگری کی تاریخ کو محفوظ کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں  پاکستان اور سکھ برادری کے مشترکہ ورثے کا قیمتی اور جیتا جاگتا ثبوت بھی ہے اور میرے نزدیک بحیثیت قوم یہ ہمارے لیے تمام ثقافتوں اور معاشروں کے لیے قبولیت اور رواداری کی بھی عکاس ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن