میپکوٹیموں نے ایک روز  میں 127 بجلی چوری پکڑ لیے

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 127صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ51ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لاکھ43ہزار روپے جرمانہ عائد۔5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ 12مارچ 2022 کو ملتان سرکل میں 14بجلی چوروں کو249000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔اور ایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ ڈی جی خان سرکل19بجلی چوروں کو341923وپے جرمانہ عائد اور4 ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 18 بجلی چوروں کو 575215روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 6صارفین کو 169900روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 18بجلی چوروں کو487856روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 20صارفین کو 292000 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 23بجلی چوروں کو365000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 60000روپے جرمانہ عائد،  خانیوال سرکل میں 8 بجلی چوروں کو202500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن