سیم اور تھور والی زمینیں گنے کی کاشت کیلئے موزوں نہیں: ترجمان 

Mar 14, 2022

ملتان (خبر نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً744 من فی ایکڑ ہے۔  سیم اور تھور والی زمینیں گنے کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔ گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتیں ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا ضرروی ہے۔ کماد کی جڑوں کے مناسب پھیلاؤ اور خوراک کے آسان حصول کیلئے زمین نرم، بھربھری اور ہموار ہونی چاہے۔ اس لیے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں اور زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹاویٹردو دفعہ چزل ہل ایک دوسرے مخالف رخ اور3سے4 دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بہاریہ کماد کی کاشت آخر مارچ تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں