منڈا چوک(نامہ نگار) محکمہ انہار نے فلڈ بندوں کی بحالی و مرمت کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے ۔ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار خان گڑھ کینال ڈویڑن مظفرگڑھ کے مطابق خان گڑھ فلڈ بند پر نے ہیڈ سپر برجی نمبر آر ڈی 96400 پر 54 لاکھ 65 ہزار روپے کی لاگت سے، شہر سلطان فلڈ بند پر گائیڈ ہیڈ سپر 57 لاکھ، 27 ہزار روپے کی لاگت سے، خان گڑھ فلڈ بند پر جے ہیڈ سپر آر ڈی برجی نمبر 125500 پر دو کروڑ 94 لاکھ 65 ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جبکہ ڈمبر وآلہ ڈسٹری بیوشن کی بحالی پر 71 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔