ناقدین خاندان کے بجائے  ہمارے کام پر تنقید کریں:مایا علی

اسلام آباد (یواین پی) اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ناقدین ہمارے کام پر تنقید کریں لیکن ہماری ذات اور ہمارے خاندان بارے بات کرنے سے گریز کریں  انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ تنقید کرنے والوں کو تنقید کرنے سے پہلے اس بارے مکمل آگاہی ہونی چاہیے کیونکہ کچھ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ کوئی کچھ لکھے یا پوسٹ کرے تو وہ اس پر منفی ردعمل دیں۔انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ہم‘پبلک فگر’ہیں‘پبلک پراپرٹی’نہیں، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے کام پر بات کریں ہماری ذاتی زندگی یا ہم سے جڑے رشتوں پر باتیں نہ کریں کیونکہ انہیں اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن