اوچ شریف (نامہ نگار) دلہنوں کے پہناوے بھی مہنگائی کے سونامی کی زد میں آگئے ۔ دلہنوں کے عروسی ملبوسات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 1 لاکھ روپے والا لہنگا اور میکسی 2 اور 2 لاکھ روپے والا لہنگے اور میکسی 4 لاکھ کا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عروسی ملبوسات میں استعمال ہونے والا میٹریل کیے گنا مہنگا ہوگیا، 800 روپے گز والا پیور اور نیٹ کا کپڑا 1700 روپے گز، سٹون،کورا، دبکہ، کٹ دانہ نسخ، تارے، جیولری میٹریل، کرسٹل کی قیمت 100 گنا بڑھ چکی ہے۔ میکسی اورلہنگا بنانے والے کاریگروں کی مزدوری 800 روپے سے بڑھ کر 1400 تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے عروسی ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے بھی قیمتوں کو متاثر کیا ہے جبکہ گاہک قیمتوں میں اضافے کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔
عروسی ملبوسات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
Mar 14, 2022