ٹیکس کا نیا نظام ٗتاجر برادری کو ہراساں کرنے کے مترادف: سرور چوہدری

وہاڑی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے چیئرمین سابق ممبر ضلع کونسل ایم سرور چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکس کا نیا نظام تمام تاجر برادری کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔حکومت نیا نظام کے متعلق تاجر برادری کے تحفظات دور کرے ان خیالات کا ا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کہنا پاکستانی فرمیں ٹیکس نہیں دیتیں یہ ایک صریحا الزام ہے جتناٹیکس پاکستانی عوام دیتی ہے شاہد ہی دنیا کی کوئی عوام دیتی ہو اسیل ٹیکس کا تمام تر نظام ہی غیر منصفانہ ہے۔ دکانوں پر سیل ڈیوئس لگانا تاجروں پر عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ ٹیکسیشن محکموں کی بد عنوانی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن