اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فضائیہ میں جے10 سی طیاروں کی شمولیت نے ایک مضبوط اور طاقتور عسکری قوت کے طور پر مزید تقویت بخشی ہے۔ جس سے پاک فضائیہ کی موجودہ آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ اپنی صفوں میں جے10 سی ’’ڈریگن‘‘ اومنی رول فائٹر کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نے تمام ڈومینز میں ایئر پاور کے اطلاق میں معیاری برتری برقرار رکھتے ہوئے فرسٹ شاٹ BVRصلاحیت کو بھی برقرار رکھا ہے۔ طیارے کی صلاحیتوں کو پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم کی صورت میں پیش کیا ہے۔