اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا‘ اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا۔ عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری، بلاول، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی ریڈ اور ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا
Mar 14, 2022