گورنر سندھ کی خالد مقبول سے ملاقات، متحدہ نے واضح جواب نہیں دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ ایم کیو ایم نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ عمران اسماعیل ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔ ان کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی جس کا شکوہ گورنر سندھ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں خوشگوار انداز میں یہ کہتے ہوئے کردیا کہ آج ایم کیو ایم نے پہلی بار چائے  بسکٹ پر نمٹایا ہے۔ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حکومت آج بھی ہے لیکن اپوزیشن بھی ہم سے رابطے میں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس کا مقدمہ مضبوط ہے ۔ ق لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آن بورڈنہیں ہیں، ق لیگ کو اپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہم نے اپنا، آپشنز کھلے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنے نمبرز پورے ہیں، ہمیں مانگے تانگے کی ضرورت نہیں ہے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دریا پار کریں گے۔ خالد مقبول نے اپنے فیصلے کا جو پیمانہ رکھا ہے اس سے مطمئن ہوں، ایم کیو ایم حق اور سچ کے پیمانے کیساتھ کھڑی ہوگی، ہمیں اتحادیوں پر بھروسہ رہا ہے۔ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...