کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دے دی گئی۔ پی پی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندو خیل کے بھائی نے درخواست جمع کرائی۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا‘ دھمکی آمیز بیان دیا۔ وزیراعظم کا بیان پیکا آرڈیننس کے سیکشن 11 کے زمرے میں آتا ہے۔ بیان موجودہ حکومت کے پیکا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔ مسعود خان مندوخیل نے درخواست کی کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ازخود نوٹس لیں۔