اپوزیشن والے تاش کے پتے‘ دھکا دیا تو بکھر جائیں گے: فواد چودھری

Mar 14, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ حکموت گرانا چاہتا ہے‘ جبکہ ان کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیراعلیٰ کا‘ ان کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔ اپوزیشن ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کرے۔

مزیدخبریں