کراچی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی اپوزیشن مضبوط ، 8 وکٹ پر 505 رنز 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے اور آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگزمیں 8 وکٹ کے نقصان پر 505 رنز بنائے لئے ہیں۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میںآسٹریلیا کے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز وکٹ پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز، سٹیو سمتھ 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، الیکس کیری نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، بابر اعظم نے 93 رنز پر آؤٹ کیا۔ گزشتہ روز آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ اور ناتھن لیون نے 251 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا، مہمان ٹیم کا مجموعی سکور 304 پر پہنچا تھا کہ فہیم اشرف نے ناتھن لیون کو شکار کیا‘وہ 38رنز بناسکے۔ ٹریوس ہیڈ کو ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ کی 160 رنز کی طویل اننگز کا سلسلہ ساجد خان نے ہی توڑا۔ کیمرون گرین مجموعی سکور میں 28رنز کا اضافہ کر سکے۔پاکستان کی طرف سے ساجد خان ‘فہیم اشرف نے دو دو ‘حسن علی ‘نعمان علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آج میچ کا تیسرا روز ہے اور دو دنوں میں ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہوسکی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...