چودھری تنویر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ: عارضہ قلب کے سبب ہسپتال داخل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ نے بطور ڈیوٹی جج سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو میڈیکل کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ چوہدری تنویر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد ہو یا نہ ہو اس ملک کے بچے بچے نے ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے، وفاقی وزراء سمیت حکومت گھبراہٹ میں مبتلا ہو گئی، میں نے قیادت کو بتا دیا ہے کہ خود مانیٹرنگ کروں گا، پہلے بھی برداشت کیا آئندہ بھی  برداشت کرینگے، جب وقت آئے گا تو ان سے برداشت بھی نہیں ہونا۔ تنویر خان کو عارضہ قلب کی بناء پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن