پی ٹی آئی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی بلاول سے ملاقات، پی پی میں شامل

Mar 14, 2022

قلعہ دیدار سنگھ (حسیب پندھیر سے) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے بعد ناراض رہنماسابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات  کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ 2017ء پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2018ء کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے امتیاز صفدر وڑائچ کو نظر انداز کرتے ہوئے این اے 80 اور پی پی 62 سے ان کے سیاسی حریف دنوں بھائیوں کو مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے میاں طارق محمود اور میاں مظہر جاوید (مرحوم) کو دے دی تھی۔ واضح رہے امتیاز صفدر وڑائچ پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں صدر پیپلز پارٹی پنجاب اور وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں