رالپنڈی میں دھرنا ، ایک ہی راستہ وزیراعظم عام انتخابات کا اعلان کریں : سراج الحق 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا عمران خان کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کردیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے والا خود بے روز گار ہونے جارہا ہے، مستقبل کی سیاست میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، جماعت اسلامی گیٹ نمبر چار کے بجائے عوام کے دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ایک مافیا ہے جنہوں نے نظریہ پاکستان اور اسکے جغرافیہ کو تباہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا حکمرانوں سمیت سب لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ الیکشن کمشن کے نوٹس کے باوجود وزیراعظم ضمنی الیکشن مہم کا حصہ بنے، ادارہ چیختا رہا لیکن عمران خان کہتے ہیں میں نہیں مانتا۔ آج ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...