سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کا دورہ موسٰی خیل، میگا پراجیکٹس کا جائزہ.

موسی خیل (نامہ نگار) سیکر ٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن  (S&GAD)  عبد الرحمن بزدار  نے فیڈرل (پی ایس ڈی پی 23-2022) میگا پروجیکٹس کے حوالے سے موسٰی خیل ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر  یاسر حسین  کی سربراہی میں علاقے کے معتبرین اور ڈسٹرکٹ ہیڈز کے ساتھ اجلاس ہوا۔ شرکاء  نے تجاویز پیش کیں جس پر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ  عبد الرحمن بزدار نے یقین دہانی کرائی  کہ اعلی حکام  تک تمام تجاویز پہنچائی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن