خضدار(نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے کہا کہ ساحلی علاقہ گڈانی میں وہاں کی مقامی آبادی کے اعتماد اور مشاورت سے میونسپل کمیٹی کے تمام امور بہتر انداز میں سرانجام دیئے جارہے ہیں شہر کی صفائی کی صورتحال،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بجلی کی صحیح معنوں میں بحالی سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے از سرے نو منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔گڈانی ساحلی علاقہ اور شپ بریکنگ کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہے مستقبل میں بڑے شہر اور ماسٹر پلان کے تحت گڈانی کی ترقی کو اہمیت دی جارہی ہے۔
کوشش ہے ،گڈانی میں صحت وصفائی کے مسائل حل ہوں : چیف آفیسر میونسپل کمیٹی
Mar 14, 2022