آئین کے مطابق تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی:احسن ظفرگھمن

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال احسن ظفرگھمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت سے نجات دلوانے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی اورحکومت سے چھٹکاراہوجائے گا ۔اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹرل کی اس طرح تشریح کی ہوتی تو حکومت نے سر پر آسمان کھڑا کر دینا تھا۔حکومت ساڑھے تین سال کہتی رہی ادارے نیوٹرل ہیں۔وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں دعویٰ کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا اب کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے۔وزیراعظم نے پہلے کہا عدم اعتماد ان کیخلاف عالمی سازش ہے اب کہتے ہیں ان کی دعا قبول ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن