تمباکو نوشی پرقابو پانے کے لئے تمام تر کوششوں کو یکجاکرناہوگا: ارشد علی رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں سگر یٹ نوشی کے مسئلہ سے نمٹنے اور تمباکو کے استعمال کے خاتمے کے لئے تمام ترکوششوں کو برو ئیکار لانے کی ضرورت ہے۔ تمباکو نوشی پرقابو پانے کے لئے تمام تر کوششوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایآرائی ارشد علی رضوی نے  ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پر پروگرام مینیجر جعفر مہدی،ایڈووکیسی آفیسر جنید خان،آرگنائزر پنجاب قمر اقبال گورائیہ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم کے علاوہ مختلف این جی آوز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاؤہ  گوجرانوالہ ڈویژن سے سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سگریٹ نو شی کے نقصانات سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کیلئے اے آر آئی سرگرم عمل ہے۔ اجلاس میں مقررین نے بتایاکہ تمباکو نو شی سے پاکستان میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ملک میں 25۔ ملین سے زائد افراد تمباکونو شی کرتے ہیں اور مختلف اعداد وشمار کے مطابق تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد 29۔ ملین تک جا پہنچی ہے۔ تمبا کو کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن