گالم گلوچ کی سیاست قبول نہیں: راؤ اختر علی

سرائے مغل(نامہ نگار) تحریک انصاف نے سیاسی کلچر گندا کردیا، گالم گلوچ کی سیاست قبول نہیں۔حکومت نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بجائے عوام کے لیے لنگر خانے کھول رہی ہے۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو ایمانداراور محب وطن قیادت فراہم کرسکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راؤ اختر علی نے نواحی گاوں ہلہ منیساں میں نجی دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے سیاسی کلچر کو گندا کردیا ہے۔ گالم گلوچ کی سیاست کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔سیاستدانوں کو شائستگی، صبر و ضبط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن