بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے: رائے شاہجہان

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی لاہورڈویژن رائے شاہجہان احمدخاں بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کے عوامی لانگ مارچ کی کامیابی سے عمران خان اور ان کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ، عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک کے خو ف سے اپنے مشکوک افراد کی لسٹیں تیار کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے قافلہ جمہوریت میں شامل ہزاروں جیالوں کی آواز حق کی گونج نے نااہل حکومت کر ہلا کر رکھ دیا ہے عوامی لانگ مارچ نے کرپٹ اورنااہل حکومت کے خلا ف فیصلہ سنادیا ہے اور اب بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ا نہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہل معاشی ٹیم کی غلط اور ناقص پالیسیوں کے باعث غریب عوام کا جنیا دوبھر ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن