شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ موجودہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ہے جس کے اپنے ہی ارکان اسمبلی اپنے وزیراعظم سے چھٹکارا کیلئے بے چین ہیں عمران خان نے انتخابی وعدوں میں سے کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیںکیا بلکہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے انتقامی سیاست کو اوڑھنا بچھائونابناکر قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹادی گئی ہے ۔