نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ کی اہم ترین شاہراہ لاہور کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام شروع نہ ہو سکا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار دھول مٹی سے اہل علاقہ مسافروں دکانداروں کا براحال کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے براستہ کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور روڈ جس پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں رواں دواں رہتی ہیں اہم شاہراہ گزشتہ پانچ سال سے بھی زائدعرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کئی حادثات رونما ہو چکے قیمتی جانیں ضائع ہو چکی درجنوں افراد معزور ہو چکے ممبر قومی اسمبلی نے عوامی اجتماع میں شاہراہ کی تعمیر کیلئے 9 کروڑکے فنڑ جاری کرنے کااعلان کیا اور اس کی تعمیر شروع کر دی گئی مگر چند روز بعدہی کام ٹھپ کر دیا گیا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر لاہور اورپنجاب ہائی وے حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شاہراہ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔
کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام بند
Mar 14, 2022