اختلاف رائے جمہوریت کا حسن‘ ذاتیات پر نہیں لے جانا چاہئے‘ رانا لطیف

Mar 14, 2022

خانیوال (خبر نگار)انجمن تاجران کے ضلعی رہنما راجپوت ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا محمد لطیف نے کہا کہ ملک وقوم کسی بھی سیاسی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آہین و قانون موجود ہیں اسے فالو کرنا چاہیے فریقین ماحول کو کشیدگی کی طرف لے جانے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کا استحکام ترقی و خوشحالی آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اسے ذاتیات پر نہیں لے جانا چاہئے۔

مزیدخبریں