چوک سرورشہید، پانی کی سپلائی بند، شہری کڑوا پی کربیمار

Mar 14, 2022

چوک سرورشہید ( نامہ نگار) چوک سرورشہید شہر کو پانی کی سپلائی ایک ماہ سے بند، شہری زیر زمین کڑوا پانی پی کر متعدی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ ہسپتالوں میںبھی رش بڑھ گیا ،تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کا زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے ا گزشتہ ایک ماہ سے پورے شہر کو پانی کی سپلائی مکمل طو رپر بند ہوچکی ہے ۔ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو بھی شہریوں نے بارہا کہا لیکن کوئی بھی بات سننے کو تیار نہ ہے چوک سرورشہید کے شہریوں محمد خان نیازی ، چوہدری ساجدعلی ، سچل سائیں ، نادر محمود، محمد زین ، محمد سخی جٹ، وارث علی جٹ، شرجیل احمد ، شفیق احمد ، ڈاکٹر سعید احمد سعید ، فیاض علی ، قاری حسنین مظہری، قاری اعجاز احمد ، کاشف محمود آرائیں ، چوہدری طاہر شہزاد، چوہدری محمد ارشد دیو جٹ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پرسان حال نہیں ، میونسپل کمیٹی کی مقامی انتظامیہ اور مقامی سیاست دانوں نے پورے شہر کو پینے کے صاف پانی سے محروم کردیا ہوا ہے ،رابطہ کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوک سرورشہید نے بتلایا کہ نئی واٹر سپلائی کا ٹرانسفارمر چوری ہوچکا ہے ۔ جبکہ پرانی واٹر سپلائی کی پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ جیسے ہی نئے ٹرانسفارمر فراہم کریں گے واٹر سپلائی چالو کردی جائے گا۔ 

مزیدخبریں