اسلام آباد(خبر نگار)ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایف پی سی سی آئی کے اشتراک سے منعقدہ اور پاکستان کی میڈیکل ڈیوائسز کے بزنس اینڈ ریگولیٹری چیلنجز کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا۔ یہ صنعت پاکستان بھر کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران دنیا بھر میں ریگولیٹری تبدیلیوں اور وبا کی وجہ سے اسے متعدد مقامی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ سیمینار میں ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں، ڈائریکٹر میڈیکل ڈیوائسز اور او ٹی سی،ڈی آر اے پی، فخر الدین عامر اور ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین بزنس کوآرڈینیٹر نارتھ، عبدالرحمن سمیت ایم ڈی ڈی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروںنے شرکت کی۔ شرکا سے ہائی پروفائل مقررین نے خطاب کیا۔ جن میں چیئرمین ایچ ڈی اے پی ایم نعیم چودھری، عدنان اے صدیقی، عابد منیر، محترمہ فرخنڈہ ناز، عمر سلیم، شاہان ارشاد اور احمر زمان شامل تھے۔