کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سابق صدر آصف کیخلاف نازیبا الفاظ بولنے پر اورسیز جیالے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات پبلک ریلیشن سیکریٹری پی پی پی رائے سعید بشیر منج، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری گلف سید طاہر گردیز ی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عرفان قمر گوندل نے مشترکہ بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان معروف مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے شریف النفس انسان کو غلط نام سے بلاناکی اچھی بات نہیں انہوں نے کہا اور لانگ مارچ اس حکومت کو بہا لے جائے گا اور بلاول بھٹو ملک کے عوامی وزیر اعظم ہونگے ۔انہوں نے کہا اب اورسیز اپنے ووٹ کو غلط افراد کو کاسٹ کر کے ضائع نہیں کریں گے۔
لانگ مارچ اس حکومت کو بہا لے جائے گا :سعید بشیر، طاہر گردیز ی
Mar 14, 2022