گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزاہ پیر نور العارفین صدیقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف نے کہا کہ اگر ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں دنیاداری سے نکل کر خالق کائنات کے ساتھ لو لگانی ہوگی اور اس کے پیارے پیغمبرﷺ کی اتباع میں زندگی بسر کرنا ہوگی اور یاد رکھو جس بندے پر خدا اور اس کا رسولؐ راضی ہوجائے وہ شخص دنیا کا امام ہوتا ہے ،اس پر فتن دور میں ہمیں دن رات جھوٹ سنے کو ملتا ہے وہ شخص اللہ کی رحمن سے دور دور ہوجاتا ہے ۔یہی وجہ ہے آج ہمارے رزق میں برکت نہیں ہماری زندگیوں میں سکون نہیں اسی لئے ہمارے مقدر میں کامیابی کی بجائے زلت رسوائی ہے ۔ہمیں چاہیئے اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم کو مان کر والدین کی خدمت کرکے اپنے مالک کی رضا حاصل کریں اور اپنا جنت میں مقام بنائیں۔